احمد بٹ نے کس راز کو عیاں کرنے کی دھمکی دیدی؟ احمد بٹ اور حمیرا ارشد کا تنازعہ شدت اختیار کر دیا

لاہور(آئی این پی)اداکاراحمد بٹ نے گلوکارہ حمیر اارشد کو اہم ’’راز‘‘فاش کر نے کی دھمکی دیکر خاموش کروادیا ۔ ذرائع کے مطابق احمد بٹ لوگوں کیسامنے یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ اسکے پاس گلوکارہ حمیراارشد کے حوالے سے مختلف معاملات پر ایسے ویڈیو راز موجو د ہیں جو اگر منظر عام پر آجائے توگلوکارہ کیلئے شر مندگی کی انتہاء ہوجائیگی جسکےبعد اب احمد بٹ نے اپنی اہلیہ حمیراارشد کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگروہ اس کو مزید تنگ کر یگی تو وہ یہ تمام راز لوگوں کے سامنے لے آئیگا جسکی وجہ سے حمیراارشد نے فی الحال خاموشی

اختیار کر لی ہے اور وہ ان تمام دھمکیوں کا جائزہ لے رہی ہیں کہ جو باتیں کیں جا رہی ہیں ان میں حقیقت کتنی ہے جسکے بعد وہ اپنا لائحہ عمل دیں گی ۔

(خبر کے ذرائع http://javedch.com)