بوم بوآفریدی کی کھاناپکاتے ہوئے تصویریں وائرل کس کیلئے کھانا بنا رہے ہیں؟ جان کر آپ داد دینگے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر ان دنوں اپنی بیٹیوں کے لیے کھانا بنانے میں مصروف ہیں اور انہیں یہ کام بہت پسند ہے۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کوکنگ کرتے ہوئیے تصاویر پوسٹ کی ہیں اور لکھا ہے کہ ’’ اپنے لیے کھانا بنانے میں کبھی اتنی راحت نہیں ملی جتنا اپنی چھوٹی بیٹی کے لیے بنانے سےملتی ہے۔ میں اسے یاد کررہا ہوں اور اس کی گھر واپسی کے لیے دن گن رہا ہوں۔شاہد آفریدی کی چار بیٹیاں ہیں جن کے نام انشا آفریدی ‘ اجوا آفریدی‘ اسمارا

آفریدی اور اقصا آفریدی ہیں ۔ گو کہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایاکہ وہ اپنی کس بیٹی کے لیے کھانا بنا رہے ہیں لیکن دنیا جانتی ہے کہ بوم بوم آفریدی اپنی ساری ہی بیٹیوں سے بے پناہ پیار کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کا گاہے بگاہے اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔گزشتہ ماہ سابق کپتان نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ پینٹ بال گیم کھیلتے ہوئے تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں وہ اور ان کے اہل خانہ اس دلچسپ لڑائی کے لیئے پہنے گئے ملٹری طرز کے یونی فارم میں نظر آرہے ہیں۔اس پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’ بچوں کے ساتھ تفریح سے بھرپور ایک دن‘ کومبیٹ یونی فارم پہننا اور سنسنی خیز گیم کھیلنا انتہائی دل پذیر تجربہ رہا‘‘۔یا درہے کہ شاہد آفریدی ان دنوں اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ان کی تنظیم اور انڈس اسپتال کراچی کے تعاون سے تھر میں ایک بڑا اسپتال بھی تعمیر کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ دنوں ان کی فاؤنڈیشن نے وادیٔ تیراہ میں پاک فوج کی مدد سے راشن بھی تقسیم کیا تھا اور اسی طرح کی دیگر سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔انتہائی مصروف زندگی میں بچوں کے لیے وقت نکالناثابت کرتا ہے کہ وہ ایک شفیق اور محبت کرنے والے باپ ہیں‘ جنہیں ہر وقت اپنی بیٹیوں کی پروا ہ رہتی ہے۔

(خبر کے ذرائع http://javedch.com)