ڈنمارک کی ملکہ کے ’’ناراض‘‘شوہرکا بیگم کے ساتھ دفن ہونے سے انکار،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

کوپن ہیگن(آئی این پی) ڈنمارک میں شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ دوم کے شوہر شہزادہ ہنرِک نے ملکہ کے برابر دفن ہونے سے انکار کر دیا ہے۔فرانسیسی نژاد 83 سالہ شہزادہ ہنرِک یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ ملکہ کے خصوصی قبرستان میں دفن ہونا نہیں چاہتے۔ کہا جا رہا ہے کہ ملکہ نے اپنے شوہر کے اس فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔ڈنمارک کے شاہی دیوان کی اطلاعات کی خاتون ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہِنرک نے یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا ہے کہ انہیں اپنی خواہش

کے مطابق خطاب اور ذمے داریاں نہیں مل سکیں۔ ہِنرک کو ملکہ کا شوہر ہونے کے باوجود "شاہ” کا خطاب نہیں دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ ہمیشہ سے ناراض رہے تاہم حالیہ چند برسوں میں ان کا عدم اطمینان کافی بڑھ گیا۔اگرچہ شہزادہ ہِنرک نے Roskilde Cathedral کے شاہی قبرستان میں اپنی اہلیہ کے برابر دفن ہونے سے انکار کر دیا ہے تاہم ان کی تدفین ڈنمارک میں ہی عمل میں آئے گی