ارب پتی بزنس مین کی بیٹی نے محبت کیلئے کروڑوں ڈالر کی جائیداد ٹھکرادی

کوالالمپور( آن لائن ) ملائیشین ارب پتی بزنس مین کی بیٹی نے اپنی محبت پانے کے لیے باپ کی کروڑوں ڈالر کی جائیداد ٹھکرادی۔ ملائیشین خاتون نے محبت کی خاطر باپ کی کروڑوں کی جائیداد کو ٹھکراکر فلمی کہانیوں کو حقیقت کا روپ دے دیا۔ملائیشیا کے بزنس مین تان سری خو کی بیٹی انجلینا فرانسس نے محبت کی خاطر والد کی کروڑوں ڈالر کی جائیداد کو ٹھکرادیا اور شادی کرلی،2008 میں 34سالہ انجلینا فرانسس کی اکسفورڈ یونی ورسٹی میں کریبئین کے رہائشی سائنسدان جدیدہ فرانسس سے ملاقات ہوئی جس کے بعد خاتون کو فرانسس سے محبت ہوگئی، انجلینا نے جب

اپنے والد تان سری کو اس بارے میں بتایا تو انہوں نے ایک معمولی ا آدمی سے شادی کرنے سے انکار کردیا تاہم اپنی مرضی سے شادی کی صورت میں انجلینا کو باپ کی جائیداد سے ہاتھ دھونا پڑتا۔والد کی جانب سے سختی سے انکار کے بعد انجلینا فرانسس نے اپنی محبت کو پانے کا فیصلہ کیا اور باپ کی کروڑوں کی جائیداد کو چھوڑ کر فرانسس سے شادی کرلی۔