’’گلالئی کے بعد گل خان‘‘ فاروق ستار نے میڈیکل کی طالبات کے سامنے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان منہ چھپانے پر مجبور ہو جائیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان اور عائشہ گلالئی معاملہ ’’لافنگ سٹاک ‘‘بن گیا، فاروق ستارکے چٹکلےپر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبات کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبات کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئے تو اس بار ان کا انداز ہی مختلف نظر آرہا تھا۔ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے عمران خان اور عائشہ گلالئی معاملے پرایسا چٹکلہ چھوڑا کہ تقریب میں موجود میڈیکل کی طالبات کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شکر ہے اس معاملے کی تحقیق نہیں ہوئی

کہ عمران خان نے واقعی میں گلالئی کو ایس ایم ایس کیا تھا یا ان کا ارادہ گل خان لالہ کو میسج کا تھا۔میرے خیال میں عمران خان کو اعتراف کر لینا چاہئے تھا کہ انہوں نے عائشہ گلالئی کو نہیں بلکہ کسی اور کو ایس ایم ایس بھیجا تھا، لیکن غلطی سےگلالئی کو چلا گیا۔