این اے 120 کا انتخابی معرکہ مریم نواز آج پہلا کام کیا کریں گی؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ نواز شریف کی نااہلی نے ایک بار پھر نون اور جنون کو مقابلے کا بھرپور موقع فراہم کر دیا ہے۔ دونوں جماعتیں اور ان کے قائدین اپنی اپنی کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔این اے 120 کا معرکہ سر کرنے کیلئے مریم نوازبھی بھرپور طور پر سرگرم ہیں جو اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث ان کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ مریم نواز آج مزنگ میں مرکزی دفتر کا افتتاح کریں گی اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گی۔گزشتہ

روز بھی مریم نواز نے متعدد پارٹی میٹنگز میں شرکت کی اور اجلاسوں کی صدارت کی اور رہنماؤں سے صلاح مشورے بھی کیے۔