رکن صوبائی اسمبلی زرین گل کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر وارڈن نے چالان کر دیا ٗدو سو روپے جرمانہ

پشاور (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) سے رکن صوبائی اسمبلی زرین گل کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر وارڈن نے چالان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے ایم پی اے زرین گل کا امن چوک کے قریب چالان کیا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 200 روپے جرمانہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ایم پی اے زرین گل نے اس خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کیا اور ووارڈنز کی جانب سے کئے جانے والے جرمانے کو قبول لیا۔ایم پی اے زرین گل کا تعلق ضلع تورغر سے ہیں اور وہ مولانا فضل

الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء ہیں۔