فلپائنی باکسر نے باکسنگ کی تاریخ ہی بدل ڈالی صرف 21سیکنڈ میں ایسا کارنامہ کہ دنیا ہکا بکا رہ گئی

کوالالمپور(آئی این پی) برطانوی نژاد فلپائنی باکسر جان ماروین نے صرف 21 سیکنڈ میں سائوتھ ایسٹ ایشین گیمز میں لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔صرف 21 سیکنڈ میں ساتھ ایسٹ ایشین گیمز میں لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے 24 سالہ ماروین برٹش آرمی میں لانس نائیک ہیں، انھوں نےبیل بجتے ہی میزبان ملائیشین باکسر حافظ محمد پازی پر مکوں کی برسات کردی اور ناک آٹ کردیا۔ بعدازاں پازی نے دعوی کیا کہ وہ ابھی مقابلے کے لیے تیار ہی نہیں ہوئے تھے کہ ماروین ان پر ٹوٹ پڑے جبکہ فاتح باکسر کا کہنا تھا کہ وہ مقابلے کا فیصلہ

ججز پر نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔