کرپشن کے الزامات ثابت ، معروف موبائل کمپنی سام سنگ کے چیف کے خلاف سخت ترین فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ کے چیف کو کرپشن کے جرم میں 5سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے سام سنگ کے چیف لی جایونگ پر کرپشن اور رشوت کے الزامات ثابت ہونے پر انہیں 5سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے لی جایونگ کو دروغ بیانی ، مجرموں کو منافع پہنچانے، غیر ملکیاور پوشیدہ اثاثے رکھنے کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔ لی جایونگ نے فرد جُرم سے انکار کیا ۔ لی کے وکیل کا کہنا تھا کہ پہم عدالتی فیصلے کو بھی مسترد کرتے ہیں اور جلد ہی

عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی کریں گے۔واضح رہے کہ لی جایونگ اپنے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے سام سنگ کمپنی کا حقیقی رہنما سمجھا جاتا تھا۔