انگور حلق میں پھنسنے سے دو سالہ بچے کی موت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں انگور حلق میں پھنسنے سے 2 سالہ بچے کی موت واقع ہو گئی ۔ امریکی میگزین کے مطابق ڈیٹرائٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ایما کارور اپنے بیٹے ایان عمر کے ہمراہ سودا سلف لینے سٹور گئیں ۔ اس دوران جب ایما خریداری میں مصروف تھی تو ایک کارٹ میںموجود پھلوں کو دیکھ کر ان کے بیٹے نے منہ میں دو انگور رکھ لیے جو اس کے حلق میں پھنس گئے ۔ایما کارور کے مطابق وہ اپنے بچے کو تڑپتا دیکھ کر کافی پریشان ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے ایان کے

حلق میں سے انگور نکالنے کی بہت کوشش کی مگر ہسپتال پہنچتے ہوئے 2 سالہ ایان کا انتقال ہوگیا ۔