صبح سویرے بھارتی فوجیوں کی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس چھائونی پر کشمیری مجاہدین کا علی الصبح حملہ، پولیس اہلکار سمیت تین بھارتی فوجی واصل جہنم، بھارتی میڈیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری مجاہدین نے ضلع پلوامہ میں آج علی الصبح پولیس چھائونی پر دھاوا بولتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت تین بھارتی فوجی واصل جہنم کر دئیے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجاہدین اور بھارتی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میںتین بھارتی فوجی اور 6پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی تاہم 2 بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک

ہوگئے۔آزاد ذرائع کے مطابق حملے میں 10سے 12بھارتی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ دوسری جانب سوپور کے علاقے ہیگام میں بھارتی فوجی گاڑی پر گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔