امریکا کے پاکستان مخالف بیانات کا تشویشناک اثر، پاکستان کو بڑے نقصان کا سامنا

کراچی (این این آئی) 24مئی سے اب تک اسٹاک مارکیٹ میں 10 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔ دوسری جانب امریکا کی جانب سے مسلسل پاکستان مخالف بیانات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے جس کے باعث انڈیکس گراوٹ کا شکار رہا۔سیاسی عدم استحکام اور ایف بی آر کی بروکرز کے خلاف کارروائی اور اب امریکا کے پاکستان مخالف بیانات نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس کو اور بھی گرا دیا۔کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 642 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 268 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 24 مئی

سے اب تک سٹاک مارکیٹ میں 10 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں حصص کافی حد تک گر چکی ہے، امید تو یہی تھی کہ آج مارکیٹ میں کچھ حد تک خریداری دیکھ سکتے تھے مگر امریکا کی جانب سے مسلسل پاکستان مخالف بیانات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے جس کے باعث انڈیکس گراوٹ کا شکار رہا۔