پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت ڈوپلیسی کے سپرد

لاہور (آن لائن)رواں برس ستمبر میں ممکنہ طور پر پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی ٹیم کی قیادت جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ کیوی آل رانڈر جیمز نیشام اور گرانٹ ایلوئٹ نے پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شمولیت کیلیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔نیوزی لینڈ کے میڈیا کے

مطابق نیشام کو پاکستان آنے کیلیے ایک لاکھ ڈالرز کی آفرز ہوئی ہے، انہیں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این او سی درکار ہو گا تاہم کیوی کرکٹ بورڈ نے اجازت نامہ جاری کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈینیل ویٹوری اور گرانٹ ایلوئٹ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، ڈینیل ویٹوری نے ورلڈ الیون میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جبکہ گرانٹ ایلیٹ نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے جبکہ پی سی بی ہاشم آملہ سے بھی رابطے میں ہے۔