سری لنکا بھارت کرکٹ سیریز ٗاب میچزکاآغاز قومی ترانوں سے نہیں ہوگا،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

کولمبو (این این آئی)بھارت اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے باقی میچز میں قومی ترانہ نہیں گایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، سری لنکن ٹیم کے میڈیا منیجرنے بتایا کہ ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز کا دونوں ملکوں کے قومی ترانے سے آغاز نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی سیریز کے صرف پہلے میچ کا آغاز قومی ترانے سے ہو۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر ڈینش راتن سنگھم نے ایک ویب سائٹ کودیئے گئے انٹرویو میں کہاکہ ہم نے صرف فارمیٹ کے پہلے میچ میں قومی ترانہ

گانے کی روایت شروع کردی ہے۔