عمر اکمل پر ترس آتا ہے،اس کا سب سے بڑا دشمن کون ہے؟وقار یونس کا حیرت انگیزانکشاف

اسلام آباد (این این آئی)سابق ہیڈ کوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ کرکٹر عمر اکمل پر ترس آتا ہے ٗ وہ خود اپنا دشمن ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کو 6 ماہ کیلئے رخصت پرچلے جانا چاہیے، عمر اکمل اور مکی آرتھر کا معاملہ مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے، تحقیقات کا فائدہ نہیں ہوگا۔وقاریونس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ نوجوانوں کو سپورٹ کیا، اپنی رپورٹ میں بھی لکھا تھا کہ نوجوانوں پر توجہ دی جائے۔دریں اثنا مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ہیڈ کوچ مکی ارتھر کی جانب سے گالیاں دینے

اور این سی اے میں پریکٹس سے روکنے کے الزام پر قائم ہیں ،کر کٹر کا کہنا ہے کہ آٹھ برس سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوں، گالی اور ڈانٹ کا فرق خوب سمجھتا ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور مشتاق احمد حلف دے دیں کہ ایسا نہیں ہوا تو معافی مانگنے کو تیار ہوں۔