منٹوں میں پاکستانیوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مندی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے بھی مندی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں اتار چڑھا ؤرہا جبکہ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں پوائٹس کی کمی دیکھی گئی۔پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیااور ہنڈرڈ انڈیکسمیں 534 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے جس سے انڈیکس 42 ہزار544 کی سطح پر آگیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1 کروڑ 98 لاکھ 56 ہزار 580 شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے جن

کی مارکیٹنگ ویلیو 2 ارب 2 کروڑ 28 لاکھ 994 روپے رہی۔ مارکیٹ میں ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔

(خبر کے ذرائع http://javedch.com)