ثانیہ مرزا نے رات ڈھائی بجے کیوں فون کیا،اداکارہ پرنیتی چوپڑہ کا حیرت انگیزانکشاف

حیدر آباد(آئی این پی)بالی وڈ کی اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے حال ہی میں ایک شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ثانیہ مرزا چاہتی ہیں کہ ان کی biopic بنے تو اس میں وہ ان کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اپنی بہترین دوست ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے متعلق ایک واقعہ بھی سنایا۔پرنیتی نے شو کے دوران بتایا کہ مجھے یاد ہے، ثانیہ اس وقت یو ایس اوپن کھیل رہی تھیں اور انہوں نے مجھے رات کو قریب 2.30 بجے فون کیا اور کہا، ہیلو میں ثانیہ مرزا ہوں،میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں نے کل ایک

انٹرویو دیا، جس میں میں نے تمہارا نام لیا۔یہ انٹرویو اب سب جگہ چل رہا ہے اور میں آپ کو بتا دوں کہ ایسا اس لئے ہوا کیونکہ، میں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ اگر میری biopic بنے تو اس میں تم میرا کردار ادا کرو اس کے بعد پرنیتی نے بتایا، ثانیہ نے کہا کہ تم میری طرح نظرآتی ہو اور تمہاری اور میری جسمانی ساخت بھی ایک جیسی ہے۔ اس بعد ہم دونوں اچھے دوست بن گئے "

(خبر کے ذرائع http://javedch.com)