اردو لکھنے اور پڑھنے والوں کو گوگل نے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، اب آپ انگریزی سے بھی تیز اردو ٹائپ کر سکتے ہیں کیونکہ۔۔۔

گوگل نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے کئی ایپلی کیشنز متعارف کرا رکھی ہیں جن میں سے ایک ”جی بورڈ“ بھی ہے جو ایک معروف کی بورڈ ایپلی کیشن ہے اور پوری دنیا میں کروڑوں لوگ اسے استعمال کرتے ہیں لیکن اب اس میں پاکستانیوں کیلئے ایک ایسا شاندار فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے کہ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے۔گوگل نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے کئی ایپلی کیشنز متعارف کرا رکھی ہیں جن میں سے ایک ”جی بورڈ“ بھی ہے جو ایک معروف کی بورڈ ایپلی کیشن ہے اور پوری دنیا میں کروڑوں لوگ اسے استعمال کرتے ہیں لیکن اب اس میں پاکستانیوں کیلئے ایک ایسا شاندار فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے کہ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے۔

اس وقت اردو زبان بولنے والوں نے سمارٹ فونز کے ذریعے اردو میں بات چیت کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ رکھا ہے اور بجائے اصلی اردو میں بات چیت کے انگریزی حروف تہجی کے ذریعے کچھ اس طرح الفاظ لکھے جاتے ہیں کہ ان سے اردو الفاظ کا مطلب اخذ ہوتا ہے اور ان دنوں یہ طریقہ کار اس قدر مقبول ہے کہ پاکستان کی کئی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کے اظہار کیلئے اسے استعمال کرتے ہیں۔
اگر آپ بھی اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ذیل میں اس کا طریقہ کار بتایا گیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے آپ باآسانی اپنے سمارٹ فون میں صحیح اردو لکھ سکتے ہیں۔

سب سے پہلے آپ کو ”جی بورڈ“ ایپلی کیشن انسٹال کرنا ہو گی جو آئی فون اوراینڈرائڈ دونوں پر دستیاب ہے اور آپ اسے یہاں کلک کر کے ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔

جی بورڈ انسٹال ہونے کے بعد اسے اوپن کریں اور سیٹنگز میں جائیں، یہاں لینگوئجز پر کلک کر کے ”Use system language“ کی اوپشن کوڈس ایبل کر دیں۔

اس کے بعد آپ زبان کی فہرست میں جائیں اور اردو(اردو abc—>) کی آپشن کو سلیکٹ کریں۔

اب جی بورڈ میں موجود ”سپیس“ کے بٹن کو دبا کر رکھیں، آپ کے سامنے ایک پاپ اپ سکرین آئے گی جس پر زبان سلیکٹ کرنے کی آپشن موجود ہے۔ یہاں اردو کو سلیکٹ کریں اور اپنے سمارٹ فون میں اردو لکھنے کی سہولت استعمال کریں۔اوپر بتائے گئے طریقہ کار کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد آپ اپنے سمارٹ فون میں رومن انگلش کو اردو میں تبدیل کرنے کے قابل ہو گئے ہیں اور دلچسپ امر یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ ہزار وں ایپلی کیشنز میں اردو لکھ سکتے ہیں۔ یہ فیچر انتہائی بہترین طریقے سے کام کرتا ہے اور رومن انگلش میں لکھے ہوئے تمام الفاظ کو کامیابی کیساتھ اردو کے بالکل درست الفاظ میں تبدیل کرتا ہے۔