ہیک کی گئی ویب سائٹس سے بھارتی نعرے ہٹا دیئے گئے

حکومت پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ سمیت کئی وزارتوں اور محکموں کی ہیک ہونےو الی ویب سائٹس سے بھارتی ہیکرز کے نعرےہٹا دیے گئے ، تاہم انہیں اب تک مکمل طور پربحال نہیں کیا جا سکا۔

گزشتہ روز بھارتی ہیکرز کی جانب سے 25 وزارتوں اور محکموں کی سرکاری ویب سائٹس ہیک کر کے ان پر بھارتی پرچم اور فوج کی تصاویر لگا دی گئیں ۔

جن وزارتوں کی ویب سائٹ ہیک گئی تھیں ان میں وزارت قانون و انصاف ،وزارت پانی و بجلی ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ،وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیدوار، وزارت صنعتی پیداوار، وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت فوڈ سیکورٹی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ویب سائٹ بھی ہیک کی گئی ہے۔ ہیک ہونےو الی ویب سائٹس کی بحالی کا کام جاری ہے کا پیغام لگا دیا گیا ہے۔