سنجے دت کی ”بھومی “کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ممبئی بالی وڈ میں سنجے دت کی واپسی ”بھومی“ سے ہو رہی ہے ،جس کا پہلا ٹریلر گزشتہ رو ز جاری کیا گیا ،فلم میں سنجے دت ایک باپ کا رول ادا کر رہے ہیں ،جبکہ ان کی بیٹی کا کرداراداتہ راﺅ حیدری نے ادا کیا ہے۔
فلم باپ ،بیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے ،2.5 منٹ کے ٹریلر نے یو ٹیوب پر تہلکہ مچا دیا ہے ،اب تک 6693706 لوگ اس ٹریلر کو دیکھ چکے ہیں۔
فلم کے ڈائیرکٹر اور رائٹرامنگ کمارہیں ،جو اس سے پہلے ”یوراج“،”سانوریا“اور ”بلیک “ سے شائقین میں جانے جاتے ہیں۔