سکاٹش فنکار نے فضا میں بین بجاکرخوب داد وصول کی

لندن (ویب ڈیسک)سانپ کے آگے بین بجتا تو شاید آپ کی نظر سے گزرا ہومگر ہم اس ویڈیو میں آپ کو اس شخص سے ملوا رہے ہیں جو فضا میں بین بجا رہا ہے۔ جی ہاں جناب سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اس فنکار نے سو فٹ سے بھی بلند پہاڑوں کے درمیان رسی باندھی اور اس پر لٹکتے ہوئے موسیقی کی دھنیں بکھیر کر سب کو حیران کردیا۔