لاس ویگاس: گلوگارہ برٹنی سپیئرز کے کنسرٹ کے دوران مشکوک شخص اسٹیج پر چڑھ آیا

لاس ویگاس (ویب ڈیسک)امریکی گلوگارہ برٹنی سپیئرز کے کنسرٹ کے دوران مشکوک شخص اسٹیج پر چڑھ آیا۔ اسٹیج پر موجود فنکاروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی سکیورٹی گارڈز نے مشتبہ شخص کو قابو کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں گلوکارہ برٹنی سپیئرز کا کنسرٹ جاری تھا اس دوران ایک مشتبہ شخص اسٹیج پر چڑھ آیاجس کے بعد اسٹیج پر موجود فنکار خوفزدہ ہو گئے۔ برٹنی سپیئرز تو چلا اٹھیں اور کہا کہ کہیں اس شخص کے پاس پستول تو نہیں ۔ گلوکارہ کے سکیورٹی گارڈز نے فوری طور پر سینتیس سالہ جیسی ویب کو پکڑا اور اسٹیج پر ہی اوندھے منہ لٹا دیا۔ جیسی ویب نے اسٹیج پر چڑھتے ہی گلو کارہ کو کنسرٹ چھوڑ کر جانے کو کہاسینتیس سالہ جیسی ویب کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جو اب حوالات کی ہوا کھا رہا ہے۔