ستارہ علی کی ایک بار پھر گلوکاری اور شوبزمیں انٹری کی خواہش

گلوکارہ ستارہ علی ،تانی خان، کے نام سےشوبز میں ان ہونے کیلئے پر تولنے لگیں ۔ تفصیلات کے مطابق ستارہ علی جنہوں نے اپنے فنی سفرکے آغاز میں ہی شادی کرکے گلوکاری ترک کردی تھی اور شوبزسے مکمل دوری اختیار کرلی تھی نے گزشتہ روز ایک تقریب میں دوبارہ گلوکاری اور شوبزمیں واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ تانی خان کے نام سے شوبزاور گلوکاری کے میدان میں قدم رکھیں گی اوراسی لئے انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ مختلف پروموٹرز سے بھی ملاقاتیں شروع بھی کر دی ہیں ۔