لاہور ریجن سنیئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا آغا ہوگیا

لاہور ریجن سنیئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا آغٓا ہوگیا ہے چیمپئن شپ میں تینوں زونز کی چھھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں چیمپئن شپ میں تین روزہ میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ایل سی سی اے گراونڈ سے شروع ہونے والی یہ چیمپئن شپ انتیس اگست تک لاہور کی مختلف گراونڈز مین جاری رہے گی چیمپئن شپ مین لاہور کے تین رکٹ زونز نارتھ ، ایسٹ ، اور ویسٹ زون کے کھلاڑی خود کو منوانے کے لیے میدان مین اتریں ہیں ایل آر سی اے کے صدر خواجہ ندیم کا کہنا ہے کہ اس چیمپن شپ کی کارکردگی سے قائد اعظم ٹرافی کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

چیمپئن شپ انتیس اگست تک جاری رہے گی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس چیمپئن شپ سے اُنہیں فائدہ ہوگا اور وہ خواہش مند ہیں کہ وہ یہاں سے ترقی کرتے ہوئے قومی ٹیم تک پہنچنا چاہتے ہیں۔

تین روزہ اس ٹورنامنٹ مین بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہیے اگر اس کے دن مین اضافہ اور اوورز کی تعداد مقرر کر دی جائے تو ان میچز کو فیصل کُن بنایا جاسکتا ہے ۔