پنجاب سکواش ایسوسی ایشن: چیمپئن شپ کے پہلے روزپری کوارٹرفائنل میچز

:پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلے ایس این جی پی ایل نیشنل جشن آزادی سینئرز سکواش ٹورنامنٹ کے پہلے روز کے پی کے کی کھلاڑی ماریہ طور کھلاڑیوں اور آفیشلز کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

کے پی کے کی سکواش کھلاڑی ماریہ طورکی وجہ شہرت انکے کھیل کے ساتھ ساتھ ایم این اے عائشہ گلالئی کی چھوٹی بہن ہونابھی ہے۔ جشن آزادی سینئرسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے آئی ماریہ طور کا کہنا تھا کہ ملک میں بہترین تعلیم اور ہیلتھ سسٹم سے بہتری ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک کھلاڑی ہیں اور انکا کام کھیلنا ہے۔

چیمپئن شپ کے پہلے روزپری کوارٹرفائنل میچزکا انعقاد کیا گیا۔ایم ڈی ایس این جی پی ایل امجدلطیف نے چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی اورکھلاڑیوں کومثبت کھیل پیش کرنےکی تلقین کی۔ پنجاب سکواش کمپلیکس میں جشن آزادی سکواش چیمپئن شپ نے رنگ بکھیرے رکھے،چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ملک بھرسے کھلاڑی لاہورمیں مقیم ہیں۔