پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا جعلی ٹوئیٹر اکاؤنٹ سامنے آگیا

ٹوئیٹر پر جعلی اکاؤنٹس سیاسی شخصیات کیلئے بھی پریشانی کا باعث بننے لگے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر چودھری اعتزاز احسن کے نام سے جعلی اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے جس پر فالوورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے جبکہ اعتزاز احسن ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے لاعلم ہیں۔

آج کل سیاسی شخصیات کی جانب سے ہر اہم ایشو پر ٹویٹ کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔ ایسے میں سیاستدانوں کے جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کا بھی ٹوئیٹر پر جعلی اکاؤنٹ سامنے آگیا ۔ جعلی اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس اکاؤنٹ سے مسلم لیگ نون کی قیادت کے خلاف مہم جاری ہے جس کو ٹوئیٹر صارفین حقیقت سمجھ کر سراہ رہے ہیں۔

دوسری جانب اعتزاز احسن نے تصدیق کی کہ ٹوئیٹرسمیت کسی سوشل ویب سائٹ پر ان کا اکاؤنٹ موجود نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جو کوئی بھی جعلی اکاؤنٹ ٹوئیٹر پر بنا کر استعمال کر رہا ہے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گے۔