اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے سے قبل آپ کو کبھی بھی ہاتھ نہیں دھونے چاہیے کیونکہ۔۔۔ ماہرین نے سختی سے منع کردیا، وجہ جان کر آپ کبھی غلطی سے بھی یہ کام نہ کریں گے

لندن(نیوز ڈیسک)پلاسٹک کی اشیاءمیں پائے جانے والے کیمیکل بائسفینول اے (بی پی اے) کے بارے میں آپ نے ضرور سن رکھا ہوگا۔ یہ اے ٹی ایم رسیدوں کیلئے استعمال ہونے والے باریک کاغذ میں پایا جاتا ہے اور بسوں اور ہوائی جہازوں کی ٹکٹوں وغیرہ میں بھی پایا جاتا ہے۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ بی پی اے انسان کے اینڈوکرائن نظام کو متاثر کرتا ہے اور ٹیسٹاسٹیرون و ایسٹروجن جیسے ہارمونز کی افزائش کو بھی متاثر کرتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغی اور جنسی بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے۔نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق سائنسی جریدے JAMAمیں حال ہی میں ایک تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ صابن یا ہینڈ واش سلوشن سے ہاتھ دھونے کے بعد اگراس کیمیکل کو ہاتھ لگے تو یہ اور بھی تیزی سے جلد میں جذب ہوتا ہے اور یوں اس کا نقصان کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہاتھ دھونے کے بعد اگر آپ اے ٹی ایم رسید کو ہاتھ لگاتے ہیں تو یہ کیمیکل تیزی سے جلد میں جذب ہو جائے گا۔ تحقیق کے مطابق ہاتھ دھونے کے بعد یہ انجذاب 100 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ اے ٹی ایم رسید کی طرح دیگر اقسام کی رسیدوں کو بھی گیلے ہاتھوں سے چھونے سے پرہیز کرنا چاہئیے تا کہ بی پی اے کیمیکل کے مضر اثرات سے حتٰی المقدور حد تک محفوظ رہا جا سکے۔