حکومت نے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے کتنے کھرب کا قرضہ لیا؟انتہائی تشویشناک انکشاف

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے2کھرب روپے قرضے لیئے جو ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوتھے سال کی کارکردگی پی پی پی کے آخری سال کی طرح بری تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق سال2012-13کے دوران جو پی پی پی کا آخری سال تھا ملک کا بجٹ خسارہ 1.833کھربروپے رہا جس میں480ارب روپے کا سرکلر قرضوں کی ادائگی بھی شامل تھی، اس کے برعکس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حکومت کے 23جون تک 2کھرب روپے قرضے لیئے اور اس میں سرکلر قرضہ جات شامل نہیں ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی قرضہ جات1.7کھرب روپے تک آسکتے ہیں جسے ہی ٹیکس اور غیر ٹیکس کے ریونیو دستیاب ہوجاتے ہیں۔