ن لیگ کے اہم رہنما نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

کراچی (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے راہنما ارباب ذکا اللہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔ آج مٹھی میں جلسہ عام میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ(ن) کےراہنما ارباب ذکاء اللہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وہ آج مٹھی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کریں گے جس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور فریال تالپور بھی شریک ہوں گے